آج کا میچ لاہور قلندرز کی ٹیم جیت سکے گی یا نہیں، پیش گوئی کردی گئی

آج کا میچ لاہور قلندرز کی ٹیم جیت سکے گی یا نہیں، پیش گوئی کردی گئی
قذافی سٹیڈیم میں جاری لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آئی ہے۔ ملتان میں فال نکالنے والے طوطےمٹھو مست مٹھو نے ایک بار پھر فال نکال کر پیش گوئی کی ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم آج کا میچ بھی جیت جائے گی۔ اور یہ میچ سنسنی خیز ہوگا۔ یہ طوطا لاہور قلندرز کے پچھلے جیتنے والے میچز میں بھی لاہور قلندرز کی جیت کی پیش گوئی کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے تمام سیزنز میں لاہور قلندرز نے بد ترین پرفارمنسز دے کر خود کو ایک مذاق بنوا لیا ہے تاہم پی ایس ایل کے رواں سیزن میں لاہور قلندرز نے حران کن طور پر کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچز اچک لئے ہیں۔ جس کے بعد اس وقت پشاور زلمی کے ساتھ لاہور قلندرز کے میچ کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔

دوسری جانب  کئی تجزیہ کار اس میچ کے لئے پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دے چکے ہیں۔ دیکھنا اب یہ ہے کہ مٹھو مست مٹھو کی پیش گوئی تجزیہ کاروں پر بھاری پڑتی ہے یا پھر تجزیہ کاروں کے تجربے کی روشنی میں کئے ہوئے تجزیئے درست ثابت ہوتے ہیں۔