بابر اعظم کارڈ: پی ایس ایل 5 کا ڈریم فائنل کراچی گنگز نے جیت لیا، لاہور قلندرز کو شکست

بابر اعظم کارڈ: پی ایس ایل 5 کا ڈریم فائنل کراچی گنگز نے جیت لیا، لاہور قلندرز کو شکست

بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی بار پاکستان سپر لیگ  کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔


 نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا پی ایس ایل فائیو کا 'ڈریم فائنل' لاہور قلندر کے نام رہا۔

لاہور قلندر نے جو کہ خود پہلی بار فائنل میں پہنچی تھی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دیا جو کراچی نے 18.4 اوورز میں باآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بابر اعظم نے اس میچ میں بھی نصف سنچری کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔


لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، تمیم اقبال 35 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔


کراچی کی جانب سے وقاص مقصود ، ارشد اقبال اور عمید آصف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


 کراچی کی جانب سے بابر اعظم 63 اور عماد وسیم 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور کی جانب سے حارث رؤف اور دلبر حسین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


 بابراعظم کو بہترین بیٹسمین اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا، شاہین شاہ آفریدی بہترین بولر قرار پائے جبکہ  فخر زمان کو بہترین فیلڈر کا اعزاز ملا۔