پی ایس ایل 9 ایڈیشن: کراچی کنگز کا 18 رکنی سکواڈ مکمل ہو گیا

پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے تمام فرنچائز نے ٹیموں کو حتمی شکل دے دی۔ کراچی کنگز نے 18 رکنی سکواڈ مکمل کرلیا۔ کراچی کنگز نے شان مسعود کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

پی ایس ایل 9 ایڈیشن: کراچی کنگز کا 18 رکنی سکواڈ مکمل ہو گیا

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن 2024 کے لیے کراچی کنگز نے 18 رکنی سکواڈ مکمل کرلیا۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے تمام فرنچائز نے ٹیموں کو حتمی شکل دے دی۔ ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

کراچی کنگز نے شان مسعود کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

شعیب ملک، جیمز ونس، تبریز شمسی، میر حمزہ کو کراچی کنگز نے برقرار رکھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹریڈ کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کراچی کنگز میں شامل ہوئے۔

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ محمد نواز اور آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینئل سیمز بھی کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔

کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں کیوی وکٹ کیپر بیٹر ٹم سائفرڈ کو منتخب کیا ہے۔

سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے آل راؤنڈر انور علی کو ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ عرفات منہاس اور محمد عامر خان بھی کراچی کنگز میں شامل ہوگئے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں نوجوان کھلاڑی سراج الدین کراچی کنگز کا حصہ بنے جبکہ سپلیمنٹری کیٹیگری میں کنگز نے قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ اور انگلش آل راؤنڈر جمی اوورٹن کا انتخاب کیا۔