شہر لاہور میں دو دنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات ہوئے ہیں ۔ ایک واقعہ میں لاہور کے علاقہ شاہدرہ کے رہائشی کالج پروفیسر کو گھر آتے ہوئے قتل کیا گیا۔مقتول پروفیسر کے قاتل بھیس بدل کر گھات لگائے انکے راستے میں بیٹھے تھے۔ جب پروفیسر انکے قریب سے گزرےتو انہوں نے تابڑ توڑ گولیاں برساتے ہوئے پروفیسر کو قتل کردیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نیا دور کو موصول ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول کو یکے بعد دیگرے 7 گولیاں ماری گئیں ہیں۔ دوسری واردات میں سگیاں پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ہوا جس میں زخمی ہونیوالا انورنامی شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مقتول انور ڈرائیور اور ملازم کے ہمراہ پیشی پر عدلت آرہا تھا