تجزیہ کار مرتضیٰ سولنگی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر خاموشی پر شدید تنقید کا اظہار کیا۔ انہوں کہا کہ پاکستان کی قیادت نے کرائسٹ چرچ حملے کے بعد نیوزی لینڈ وزیراعظم کو ان کے انسان دوست رویے پر خوب سراہا مگر خود اس کی مثال پر عمل کرنے سے قاصر رہے۔