پہلے تو انہوں نے دوپہر میں ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ خاتون کو اتنی رات کو نکلنا ہی نہیں چاہیے تھا اور اگر وہ نکل ہی پڑی تھی تو اسے اپنا پیٹرول چیک اور راستہ دوسرا لینا چاہیے تھا۔ ذرا سنیے:
https://twitter.com/NasimZehra/status/1304034109543657478
ان کے اس بیان پر آنے والے رد عمل کو بھی مشیر وزیراعظم برائے احتساب شہزاد اکبر نے مکمل طور پر رد کر دیا۔ اور اب عمر شیخ نے اپنےاس بیان پر کھڑے ہوتے ہوئے اسکے دفاع میں نیا بیان جڑ دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستانی معاشرے میں رات گئے کوئی اپنی ماں بہن بیٹی کو نہیں نکلنے دیتا اور یہی پیغام دینا انکا مقصود تھا۔
https://twitter.com/TalatHussain12/status/1304066977703616522
ساتھ ہی خاتون کے فرانسیسی شہری ہونے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس عورت یہ سب اسی لیئے کیا کیوں کہ اسکی اورینٹیشن میں فرانس تھا۔ وہ سمجھ رہی تھی کہ یہاں بھی فرانس جیسا پر امن معاشرہ ہے۔ فرانس میں قانون کی حکمرانی ہے اس لئے وہ محفوظ معاشرہ ہے بچیاں نکلتی ہیں جب مرضی جس مرضی سڑک سے سفر کرتے جاتی ہیں۔