Get Alerts

ریپ ہونے والی خاتون نے یہ سب کام اس لیئے کیا ہے کہ اس کی تربیت میں فرانس تھا: سی سی پی او لاہور کا ایک اور بیان

ریپ ہونے والی خاتون نے یہ سب کام اس لیئے کیا ہے کہ اس کی تربیت میں فرانس تھا: سی سی پی او لاہور کا ایک اور بیان
موٹروے پر بچوں کے سامنے گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کے حوالے سے جو بیانات سی سی پی او لاہور عمر شیخ دے رہے ہیں وہ مسلسل اخلاقی و انسانی گراوٹ کی نئی حدیں عبور کر رہے ہیں۔ وہاں جہاں کہ یہ ہوتا کہ عمر شیخ اپنی ذمہ داری لیتے اور پیش رفت سے آگاہ کرتے وہ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کو ہی مشورے دیتے اور اس حادثے میں انکی غلطی نکالتے نظر آرہے ہیں۔

پہلے تو انہوں نے دوپہر میں ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے  کہا تھا کہ خاتون کو اتنی رات کو نکلنا ہی نہیں چاہیے تھا اور اگر وہ نکل ہی پڑی تھی تو اسے اپنا پیٹرول چیک اور راستہ دوسرا لینا چاہیے تھا۔ ذرا سنیے:

https://twitter.com/NasimZehra/status/1304034109543657478

ان کے اس بیان پر آنے والے رد عمل کو بھی مشیر وزیراعظم برائے احتساب شہزاد اکبر نے مکمل طور پر رد کر دیا۔ اور اب عمر شیخ نے اپنےاس بیان پر کھڑے ہوتے ہوئے اسکے دفاع میں نیا بیان جڑ دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستانی معاشرے میں رات گئے کوئی اپنی ماں بہن بیٹی کو نہیں نکلنے دیتا اور یہی پیغام دینا انکا مقصود تھا۔

https://twitter.com/TalatHussain12/status/1304066977703616522

ساتھ ہی خاتون کے فرانسیسی شہری ہونے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ  اس عورت یہ سب اسی لیئے کیا کیوں کہ اسکی اورینٹیشن میں فرانس تھا۔ وہ سمجھ رہی تھی کہ یہاں بھی فرانس جیسا پر امن معاشرہ ہے۔ فرانس میں قانون کی حکمرانی ہے اس لئے وہ محفوظ معاشرہ ہے بچیاں نکلتی ہیں جب مرضی جس مرضی سڑک سے سفر کرتے جاتی ہیں۔