ملک کے متنازع لکھاری خلیل الرحمان قمر جو کہ عورت مخالف باتوں اور ٹی وی شوز میں عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی کارکنان کے ساتھ حد درجہ بد تمیزی سے پیش آنے کے حوالے سے بدنام ہیں، جب موٹروے زیادتی کے واقعے پر احتجاج میں شرکت کے لئے پہنچے تو انکے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
معلومات کے مطابق جب وہ میڈیا سے بات کرنے لگے تو انہیں ان کے عورتوں کے بارے میں ریمارکس اور ان پروگراموں کا حوالہ دیا گیا اور اس حوالے سے انکے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ انہیں یاد دلایا گیا کہ وہ عورتوں کے گھر میں رہنے اور بیٹھنے کے حوالے سے تلقین کرتے رہے ہیں۔ نعرے سن کر خلیل الرحمن نے نعرے بازی کرمے والے صحافی کو جیو کا صحافی قرار دیا اور اسے بے شرم قرار دیا۔ اور ایسے صحافیوں پر لعنت بھیج دی۔ یہ صحافی و کارکن حسنین جمیل تھے۔
https://twitter.com/HaiderKaleemB/status/1304486744889397248?s=09
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی عورتوں کو گھروں میں بیٹھنے کا نہیں کہا۔ میں اپنی عورت کو فاختہ کی طرح اڑنے کی خواہش رکھتا ہوں۔ اس وقت جب یہ سب ہو رہا تھا تو وائی ڈی اے پنجاب کے رہنما ڈاکٹر سلمان حسیب بھی انکے ہمراہ تھے اور اس نعرہ بازی کو ختم کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ یاد رہے کہ کل سی سی پی او لاہور نے کہا تھا کہ متاثرہ خاتون کو گھر میں ہی رہنا چاہئے تھا وہ غلط وقت پر غلط راستے سے کیوں نکلی.