کرتارپور راہداری تقریب: وزیراعظم عمران خان کی فردوس عاشق اعوان کی جسامت پر فقرے بازی

06:17 PM, 11 Nov, 2019

نیا دور
دو روز قبل کرتارپور راہداری کا افتتاح ہوا، جس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سمیت وزرا اور سرکاری افسران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر کرتارپور دربار صاحب پہنچے تھے۔

وزیراعظم عمران خان ہیلی پیڈ پر اترنے کے بعد ایک بس میں بیٹھ کر مرکزی تقریب میں پہنچے تھے۔ بس میں عمران خان کے ہمراہ گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت وفاقی وزرا اور مشیر بھی سوار تھے۔

اس موقعے پر معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی بس میں سوار تھیں اور عمران خان کے قریب کھڑی تھی۔ جس پر عمران خان نے اُن سے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں کوئی Casualty نہ ہو جائے۔ عمران خان کے اس جملے پر اُن کے قریب کھڑے تمام دیگر افراد نے زوردار قہقہ لگایا۔



سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس جملے سے وزیراعظم عمران خان نے اپنی خاتون ماتحت کی جسامت کا مذاق اڑا کر انہیں شرمندہ کیا ہے جو قابل مذمت ہے۔
مزیدخبریں