وزیراعظم عمران خان ہیلی پیڈ پر اترنے کے بعد ایک بس میں بیٹھ کر مرکزی تقریب میں پہنچے تھے۔ بس میں عمران خان کے ہمراہ گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت وفاقی وزرا اور مشیر بھی سوار تھے۔
اس موقعے پر معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی بس میں سوار تھیں اور عمران خان کے قریب کھڑی تھی۔ جس پر عمران خان نے اُن سے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں کوئی Casualty نہ ہو جائے۔ عمران خان کے اس جملے پر اُن کے قریب کھڑے تمام دیگر افراد نے زوردار قہقہ لگایا۔
نیازی صاحب نے فردوس عاشق کو کہا "آپ بیٹھ جائیں کوئی casualty نہ ہو جائے۔ چوہدری سرور اور جہانگیر چیکو کے قہقہے سنیں pic.twitter.com/4wQlINIBW0
— ABBASS (@AbbassFr) November 9, 2019
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس جملے سے وزیراعظم عمران خان نے اپنی خاتون ماتحت کی جسامت کا مذاق اڑا کر انہیں شرمندہ کیا ہے جو قابل مذمت ہے۔