عصمت اللّٰہ نیازی شیخ رشید، فیصل واؤڈا، یاسمین راشد اور مشتاق غنی کے بیانات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے

08:46 PM, 12 Apr, 2019

عصمت اللہ نیازی
گذشتہ چند دنوں میں حکومتی وزرا کی جانب سے چند انتہائی مضحکہ خیز بیانات آئے، جیسے کہ شیخ رشید کا بیان کہ ڈالر مہنگا ہو گیا ہے تو گوشت بھی مہنگا ہو جائے تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی۔ فیصل واؤڈا کا بیان کہ ہفتے دس دن میں لاتعداد نوکریاں پیدا ہونے والی ہیں، مشتاق غنی کا بیان کہ دو کی بجائے ایک روٹی کھانے سے اگلے دن دو سے تین روٹیاں کھائی جا سکتی ہیں اور یاسمین راشد کا بیان کہ سب مریضوں کو ایمرجنسی میں مفت دوائیں نہیں دی جا سکتیں۔

اس ویڈیو بلاگ میں عصمت اللّٰہ نیازی نے سب کے لتے لیے ہیں، اور خوب لیے ہیں۔
مزیدخبریں