گذشتہ چند دنوں میں حکومتی وزرا کی جانب سے چند انتہائی مضحکہ خیز بیانات آئے، جیسے کہ شیخ رشید کا بیان کہ ڈالر مہنگا ہو گیا ہے تو گوشت بھی مہنگا ہو جائے تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی۔ فیصل واؤڈا کا بیان کہ ہفتے دس دن میں لاتعداد نوکریاں پیدا ہونے والی ہیں، مشتاق غنی کا بیان کہ دو کی بجائے ایک روٹی کھانے سے اگلے دن دو سے تین روٹیاں کھائی جا سکتی ہیں اور یاسمین راشد کا بیان کہ سب مریضوں کو ایمرجنسی میں مفت دوائیں نہیں دی جا سکتیں۔
اس ویڈیو بلاگ میں عصمت اللّٰہ نیازی نے سب کے لتے لیے ہیں، اور خوب لیے ہیں۔
مضمون نگار سینیئر براڈکاسٹ جرنلسٹ ہیں۔ ان سے asmatniazi@gmail.com اور ایکس پر @AsmatullahNiazi پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔