سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی  بھی  کرونا وائرس کا شکار

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی  بھی  کرونا وائرس کا شکار

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی  بھی  کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ جیونیوز کے مطابق مشتاق غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو غنی باغ ایبٹ آباد میں قرنطینہ کرلیا۔


سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے عوام سےصحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی اور ساتھ ہی ہدایت کی ہے کہ عوام بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔


واضح رہے کہ ملک میں کرونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ پنجاب ور خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین  وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔