Get Alerts

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

آج کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکا انتخاب خفیہ رائے شماری کے تحت ہوگا۔سپیکر کے لیے مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بھچر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ڈپٹی سپیکر کے لے ظہیراقبال چنڑ اور معین ریاض قریشی مد مقابل ہوں گے۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

پنجاب اسمبلی کا دوسرا اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا۔آج کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکا انتخاب خفیہ رائے شماری کے تحت ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کے سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کل شام 5 بجے سے قبل جمع کروائے گئے اور اسی وقت جانچ پڑتال کی گئی۔

سپیکر کے لیے مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بھچر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ڈپٹی سپیکر کے لے ظہیراقبال چنڑ اور معین ریاض قریشی مد مقابل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے نامزد امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے 371 ممبران کے ایوان میں 321 نو منتخب اراکین نےحلف اٹھایا تھا۔نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور دیگر ارکان نے گولڈن بک پر دستخط کیے تھے۔

حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے 193، پیپلز پارٹی کے 13، مسلم لیگ ق کے 10 اور آئی پی پی کے 5 اراکین شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے 98 اراکین نے بھی حلف اٹھایا۔