سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلف اٹھانے کا معاملہ لٹک گیا۔
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کیلئے اپنی رہائش گاہ سے لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں پی پی 10 راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے مگر انہوں نے ایم پی اے کے طور پر حلف نہیں اٹھایا تھا۔
تاہم آج جب وہ حلف اٹھانے لاہور پہنچنے والے ہیں تو اسمبلی حکام کا کہنا ہے کہ اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی عدم موجودگی میں حلف نہیں اٹھایا جا سکتا، ڈپٹی اسپیکر راجن پور اپنے حلقے میں ہیں اور اسپیکر ان دنوں قائمقام گورنر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پینل آف چیئرمین سے حلف لینے کا حتمی فیصلہ چوہدری نثار علی خان کریں گے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی قائم مقام گورنر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تو وہ حلف نہیں لے سکتے، جبکہ ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری ذاتی مصروفیات کے باعث آج اسمبلی نہیں آئیں گے ایسی صورتحال میں سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا چوہدری نثار پینل آف چیئرمین سے حلف لینا پسند کریں گے؟
واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں پی پی 10 راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے مگر انہوں نے ایم پی اے کے طور پر حلف نہیں اٹھایا تھا گزشتہ روز انہوں نے حلقہ کے ووٹرز ،سپورٹرز اور عمائدین کی مشاورت کے بعد حلف اٹھانے کا فیصلہ کیاتھا اور فیصلے سے باضابطہ طور پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا تھا.