راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اقتدارکی خواہش نہیں،روزہ رکھاہوا ہے، شاہدخاقان عباسی میرے پاس آئے لیکن میں نےحلف نہیں لیا، ملک کی معاشی اور سماجی حالات سنگین ترین ہیں۔
چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان نےچندماہ میں ریکارڈ قرضے لے لیے، قرضے لینے سے متعلق عمران خان دوسری پارٹیوں پر تنقید کرتے تھے، پہلے 100 ڈالر سے جو ملتا تھا اب150ڈالر میں نہیں ملتا، بڑی بیماری کا علاج ڈسپرین سے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن کرا ہی نہیں سکتی۔ نئے بلدیاتی قانون پر احتجاج ہوگا۔ بہت سے لوگ عدالتوں کا رخ کریں گے۔ تحریک انصاف خود کو مقبول جماعت کہتی ہے تو الیکشن کرا کر دیکھ لے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر گاوں میں میری خدمت کے نشان ہیں، مخالفین ایک گلی نہ بنوا سکے۔ بلدیاتی الیکشن کے دوران گلی گلی محلے محلے آپ کے ساتھ ہوں گا۔