پاکستان کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

05:50 PM, 12 Mar, 2019

نیا دور
جنگی جنون کے بادل چھٹ چکے لیکن دونوں ملک بظاہر اب بھی جارحانہ عزائم کا اعادہ کر رہے ہیں

پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں کہ دونوں ملک دوبارہ جنگی عزائم کا اعادہ کر رہے ہیں جس کی ایک تازہ مثال پاک فضائیہ کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ ہے۔

پاکستان ایئرفورس کے ترجمان کے مطابق، جے ایف تھنڈر 17 طیاروں کو اب دن اور رات کے کسی بھی وقت پر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے۔



پاکستان ایئرفورس کے ترجمان نے مزید کہا، یہ تجربہ ملکی دفاع کے تناظر میں ایک عظیم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا واضح اظہار ہے جنہوں نے جے ایف تھنڈر 17 لڑاکا طیارے کو ملکی سطح پر تیار کردہ جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کیا ہے۔

اس کامیاب تجربے کے بعد اب مذکورہ لڑاکا طیارے کو دن کے کسی بھی وقت طویل فاصلے پر موجود اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر دشمن نے ہم پر جارحیت مسلط کی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

 
مزیدخبریں