آصف زرداری نے طبی بنیادوں پر کراچی منتقل کرنے کی کوئی درخواست نہیں دی

04:51 PM, 12 Nov, 2019

نیا دور
میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق عدالت نے صحت کی بنیاد پر آصف علی زرداری کو کراچی منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے تاہم پیپلز پارٹی کی رہنماء روبینہ خالد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے، زرداری صاحب نے طبی بنیادوں پر کراچی منتقل کرنے کی کوئی درخواست نہیں دی تو درخواست مسترد ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف ذاتی معالج کی فراہمی کے لیے درخواست دی تھی جس پر کل فیصلہ آئے گا۔

اس سے قبل آصف علی زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری نے حکومت سے پہلے بھیک مانگی ہے، نہ اب مانگیں گے۔

عدالت نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 26 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

 
مزیدخبریں