انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست ایف آئی اےکی انسداد دہشت گردی ونگ نے مرتب کی۔ ناصر بٹ اور میاں سلیم رضا پر بلیک میلنگ کا الزام ہے اس لئے انہیں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا گیا ہے۔ فہرست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ناصر بٹ اور میاں سلیم رضا کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان جج ارشد ملک وڈیو اسکینڈل کیس میں مطلوب ہیں۔ فہرست میں 28 مطلوب دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے
علاوہ ازیں بانی ایم کیوایم الطاف حسین کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ ان پر عمران فاروق قتل کا مقدمہ درج ہے۔ انتہائی مطلوب ملزمان میں سے 122 کا تعلق پنجاب، 100 کا سندھ ، 30 کا گلگت بلتستان جبکہ 32 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے کی دہشت گردی کی دفعات لگانے کی درخواست اے ٹی سی خارج کر چکی ہے