Get Alerts

جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانیوالے ناصر بٹ ایف آئی اے کو انتہائی مطلوب دہشتگردوں میں شامل

جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانیوالے ناصر بٹ ایف آئی اے کو انتہائی مطلوب دہشتگردوں میں شامل
نواز شریف کیس میں نیب کے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے ناصر بٹ اورمیاں سلیم رضا کا نام مطلوب خطرناک دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایف آئی نے انتہائی مطلوب 1210 افراد کی فہرست تیار کی ہے جس میں  مسلم لیگ ن کے دونوں رہنماوں کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست ایف آئی اےکی انسداد دہشت گردی ونگ نے مرتب کی۔ ناصر بٹ اور میاں سلیم رضا پر بلیک میلنگ کا الزام ہے اس لئے انہیں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا گیا ہے۔ فہرست کے متن میں کہا گیا ہے کہ  ناصر بٹ اور میاں سلیم رضا کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان جج ارشد ملک وڈیو اسکینڈل کیس میں مطلوب ہیں۔ فہرست میں 28 مطلوب دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے

علاوہ ازیں بانی ایم کیوایم الطاف حسین کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ ان پر عمران فاروق قتل کا مقدمہ درج ہے۔ انتہائی مطلوب ملزمان میں سے 122 کا تعلق پنجاب، 100 کا سندھ ، 30 کا گلگت بلتستان جبکہ  32 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے کی دہشت گردی کی دفعات لگانے کی درخواست اے ٹی سی خارج کر چکی ہے