سنتھیا رچی کے الزامات کے معاملے میں نیا موڑ : 'رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے'

06:58 AM, 13 Jun, 2020

نیا دور

امریکی خاتون سنتھیا رچی نے پی پی رہنما رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہوں نے اس بارے میں باقاعدہ درخواست دی ہے یا نہیں۔


اس حوالے سے ایک دستاویز میں  کہا  گیا ہے کہ معاملہ حل ہونے تک رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ  وہ کہیں نہیں جا رہیں۔


اس قبل رحمان ملک نے سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ رحمان ملک کی جانب سے سنتھیا رچی کو 50 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جب کہ سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔


خیال رہے کہ سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام لگایا ہے۔

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سنتھیا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پیپلز پارٹی نے امریکی خاتون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔

 
مزیدخبریں