دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کل 14 مارچ سے لے کر 31 مارچ تک بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا تھا تاہم اب یہ ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے۔ ان تعلیمی اداروں میں پرائمری و سیکینڈری سکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور مدارس شامل ہیں۔ جبکہ پنجاب بھر میں اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہوگئی۔
صوبے بھر میں پچاس افراد سے زائد کے اکٹھ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل ائیرپورٹس پر سخت سکریننگ کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے تھے اور اسی تناظر میں رائیونڈ تبلیغی اجتماع کو بھی منسوخ کیا گیا تھا۔