کرونا وائرس ایمرجنسی: ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 14 مارچ سے بند

کرونا وائرس ایمرجنسی: ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 14 مارچ سے بند
اسلام آباد: کرونا نے ملک بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اور وفاقی حکومت نے ملک بھرکے تمام تعلیمی ادارے کل 14 مارچ سے لے کر 5 اپریل تک بند کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ جسکی صدارت عمران خان نے کی اس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے جن میں پرائمری و سیکینڈری سکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور مدارس شامل ہیں 5 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نظر ثانی 27 مارچ کو کی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کل 14 مارچ سے لے کر 31 مارچ تک بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا تھا تاہم اب یہ ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے۔ ان تعلیمی اداروں میں پرائمری و سیکینڈری سکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور مدارس شامل ہیں۔ جبکہ پنجاب بھر میں اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہوگئی۔



صوبے بھر میں پچاس افراد سے زائد کے اکٹھ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل ائیرپورٹس پر سخت سکریننگ کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے تھے اور اسی تناظر میں رائیونڈ تبلیغی اجتماع کو بھی منسوخ کیا گیا تھا۔