کرونا لہر: 26 نومبر سے 10 جنوری تک ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

کرونا لہر: 26 نومبر سے 10 جنوری تک ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

حکومت نے 26 نومبر سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے اور تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 82 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ فیصلہ وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم کی ویڈیو لنک کی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نےکہا کہ 26 نومبر سے اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز کوبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا کے باعث اسکولوں کی بندش پر وزرائے تعلیم متفق ہوگئے تاہم اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو جاری ہے۔


ذرائع کے مطابق ایک ماہ اسکولوں کی بندش کی تجویز وفاقی حکومت نے دی۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔