وزیر تعلیم کا 18جنوری سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

وزیر تعلیم کا 18جنوری سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 18جنوری سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو 18جنوری سے کھول دیا جائے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وفاقی وزیر تعلیم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سخت احتیاطی اقدامات اٹھائے جن کا تعلق ہمارے تعلیمی اداروں کو بند کرن ےسے تھا اور جو دیگر ہم نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جیسے بڑے اجتماعات، شادی ہال اور ریسٹورنٹس بند جگہ پر ڈائننگ پر پابندی عائد کی۔

اس موقع پر وزیر تعلیم نے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 18 جنوری سے نویں سے 12ویں جماعت تک اسکول کھل جائیں گے جس کے بعد 25 جنوری سے پرائمری سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے جامعات اور اعلیٰ تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت ہو گی۔