درخواست گزار کا کہنا تھا کہ خالد یوسف نے اپنی متعدد پوسٹس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جس سے درخواست گزار کی دل آزاری ہوئی لہذاء خالد یوسف کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کو کڑی سے کڑی سزاء دی جائے۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے ملزم خالد یوسف کا موبائل فون تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ خالد یوسف نے اقرار کیا کہ یہ ٹویٹر آئی ڈی اس کی ہے تاہم وہ اداروں پر تنقید کے حوالے سے کوئی قانونی جواز پیش نہ کر سکا۔