Get Alerts

وزیر اعظم، آرمی چیف اور ججز پر تنقید، ٹویٹر صارف کے خلاف مقدمہ درج

وزیر اعظم، آرمی چیف اور ججز پر تنقید، ٹویٹر صارف کے خلاف مقدمہ درج
گوجر نوالہ: گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شخص عثمان عابد نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ گوجرانوالہ میں درخواست دی کہ اس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک اکاونٹ دیکھا جس کو انجینئر خالد یوسف نامی شخص استعمال کر رہا تھا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ خالد یوسف نے اپنی متعدد پوسٹس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی  چیف قمر جاوید باجوہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جس  سے درخواست گزار کی دل آزاری ہوئی لہذاء خالد یوسف کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کو کڑی سے کڑی سزاء دی جائے۔



دوسری جانب ایف آئی اے نے ملزم خالد یوسف کا موبائل فون تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ خالد یوسف نے اقرار کیا کہ یہ ٹویٹر آئی ڈی اس کی ہے تاہم وہ اداروں پر تنقید کے حوالے سے کوئی قانونی جواز پیش نہ کر سکا۔