Get Alerts

وزیر اعظم کے کوئٹہ تاخیر سے جانے پر تنقید: ندیم افضل چن نے پارٹی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ذرائع

وزیر اعظم کے کوئٹہ تاخیر سے جانے پر تنقید: ندیم افضل چن نے پارٹی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ذرائع
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے استعفٰی دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ندیم افضل چن ہزارہ برادری کے پاس وزیراعظم کے تاخیر سے جانے کے بھی ناقد تھے۔

ندیم افضل چن نے کوئٹہ نہ جانے پر شرمندگی کا اظہار کیا تو شہباز گل نے اس ٹوئیٹ پر رائے دی ـ

کل عمران خان نے حکومت کے فیصلوں کے خلاف جانے والوں سے استعفے کا کہا یا ساتھ دینے کا.کہا تھا۔ ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کے حکومت سے کئی امور پر اختلافات تھے جس کے بعد وہ مستعفی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن نے عہدے اور پارٹی دونوں سے استعفیٰ دیا۔

اس حوالےسے ندیم افضل چن نے بھی ٹویٹ کر کے بطور ترجمان وزیر اعظمکے استعفیٰ دینے کی تصدیق کی ہے۔