Get Alerts

معاملات طے ہو گئے، ندیم افضل چن کا پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ

معاملات طے ہو گئے، ندیم افضل چن کا پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ
جیو نیوز کے مطابق ندیم افضل چن کے پیپلز پارٹی سے معاملات طے ہوگئے اور بلاول بھٹو کل ندیم افضل چن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کیساتھ ملاقات میں ان کی جماعت میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

https://twitter.com/MalaikaSRaza/status/1500113925299269633?s=20&t=vf7N9rEu6_83qLdnGqZb_g

یہ بھی پڑھیں: ندیم افضل چن نے پارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

یاد رہے کہ ندیم افضل چن نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ہی این اے 88 سرگودھا سے حصہ لیا تاہم کامیاب نہ ہوسکے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے انہیں جنوری 2019 میں اپنا ترجمان اور معاون خصوصی مقرر کیا تھا، تاہم حکومت سے کئی معاملات پر اختلافات کے باعث انہوں نے جنوری 2021 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

جنوری 2021 میں مچھ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے مزدوروں کی ہلاکت پر دیے گئے دھرنے کی حمایت اور وزیراعظم عمران خان کے وہاں نہ جانے پر ندیم افضل چن نے ایک تنقیدی ٹویٹ کی تھی جس پر انہیں ترجمان وزیراعظم شہباز گِل نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

استعفے کے بعد ان کے خاندانی ذرائع نے کہا تھا کہ ’ ندیم افضل چن اور ان کے خاندان کے باقی سیاسی افراد نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ البتہ کچھ حلقوں کی جانب سے انہیں یہ مشورہ ضرور دیا جا رہا ہے کہ وہ واپس پیپلز پارٹی میں واپس چلے جائیں۔‘