پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کے بعد تحریک کے سربراہ منظور پشتین بھی کرونا وائرس کا شکار

06:50 PM, 13 May, 2020

نیا دور
پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے رہنما و رکن اسمبلی علی وزیر کے بعد اسی تحریک کے سربراہ منظور پشتین کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے ہیں۔ پی ٹی ایم کے سرکردہ رہنما عبداللہ ننگیال نے ٹویٹر پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ منظور پشتین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئےانہوں نے خود ہی اپنے آپ کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔



واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی ایم رہنما و رکن قومی اسمبلی علی وزیر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی کے رکن اور پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ نے ٹویٹ کرتے ہوئے علی وزیر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی۔

محسن داوڑ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ پی ٹی ایم کے رہنما اور ہمارے دوست علی وزیر میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہ ضروری احتیاطیں اختیار کر رہے ہیں اوراب تک ان کی طبعیت ٹھیک ہے۔ ہم سب سے ان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔
مزیدخبریں