یوٹیوب کی ٹی وی ایپ میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں بس ڈیزائن کے حوالے سے ہیں۔ ان کے استعمال کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

10:40 AM, 13 May, 2024

نیا دور

اگر یہ کہا جائے کہ یوٹیوب پاکستان سمیت دنیا بھر میں ویڈیوز دیکھنے کے حوالے سے سب سے مقبول ویڈیو شیئرنگ سروس ہے تو غلط نہیں ہوگا مگر تاہم حال ہی میں کمپنی کی جانب سے یوٹیوب  میں خاموشی سے ایک بڑی تبدیلی کی جارہی ہے۔

ویڈیو شیئرنگ سروس کی جانب سے یوٹیوب کی اینڈرائیڈ ٹیلی ویژن (ٹی وی) ایپ کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے یوٹیوب ٹی وی ایپ کی سائیڈ بار کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد جب بھی آپ یوٹیوب کی مینیو سائیڈ بار پر جائیں گے تو ایک نیا ڈیزائن دیکھنے میں آئے گا۔

خیال رہے کہ یہ سائیڈ بار مختلف ٹیبز پر مشتمل ہوتی ہے اور اس میں ہوم، میوزک، موویز اینڈ ٹی وی، نیوز، گیمنگ، سبسکرپشن، لائبریری اور مور (more) آئیکونز نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

مگر نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے اس سائیڈ بار کو چھوٹا کیا جا رہا ہے اور اب یہ سرچ، ہوم، میوزک، موویز اینڈ ٹی وی اور مور (more) پر مشتمل ہوگی۔

نئی سائیڈ بار میں یہ سب آپشنز کیپسول کی شکل کے آئیکونز میں نظر آئیں گے۔

ہر آپشن بیک گراؤنڈ میں پہلے کے مقابلے زیادہ نمایاں ہوگا۔

یہ واضح رہے کہ یہ تبدیلیاں بس ڈیزائن کے حوالے سے ہیں۔ ان کے استعمال کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

ان نئی تبدیلیوں کا مقصد ایپ کے میٹریل یو ڈیزائن کو بہتر بنانا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ نیا ڈیزائن بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

البتہ کمپنی کی جانب سے باضابطہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا گیا مگر پھر بھی یہ اپ ڈیٹ متعدد صارفین کو دستیاب ہے۔

مزیدخبریں