اگر یہ کہا جائے کہ یوٹیوب پاکستان سمیت دنیا بھر میں ویڈیوز دیکھنے کے حوالے سے سب سے مقبول ویڈیو شیئرنگ سروس ہے تو غلط نہیں ہوگا مگر تاہم حال ہی میں کمپنی کی جانب سے یوٹیوب میں خاموشی سے ایک بڑی تبدیلی کی جارہی ہے۔
ویڈیو شیئرنگ سروس کی جانب سے یوٹیوب کی اینڈرائیڈ ٹیلی ویژن (ٹی وی) ایپ کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کی جانب سے ایک نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے یوٹیوب ٹی وی ایپ کی سائیڈ بار کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد جب بھی آپ یوٹیوب کی مینیو سائیڈ بار پر جائیں گے تو ایک نیا ڈیزائن دیکھنے میں آئے گا۔
خیال رہے کہ یہ سائیڈ بار مختلف ٹیبز پر مشتمل ہوتی ہے اور اس میں ہوم، میوزک، موویز اینڈ ٹی وی، نیوز، گیمنگ، سبسکرپشن، لائبریری اور مور (more) آئیکونز نظر آتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
مگر نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے اس سائیڈ بار کو چھوٹا کیا جا رہا ہے اور اب یہ سرچ، ہوم، میوزک، موویز اینڈ ٹی وی اور مور (more) پر مشتمل ہوگی۔
نئی سائیڈ بار میں یہ سب آپشنز کیپسول کی شکل کے آئیکونز میں نظر آئیں گے۔
ہر آپشن بیک گراؤنڈ میں پہلے کے مقابلے زیادہ نمایاں ہوگا۔
یہ واضح رہے کہ یہ تبدیلیاں بس ڈیزائن کے حوالے سے ہیں۔ ان کے استعمال کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
ان نئی تبدیلیوں کا مقصد ایپ کے میٹریل یو ڈیزائن کو بہتر بنانا ہے۔
کمپنی کی جانب سے یہ نیا ڈیزائن بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
البتہ کمپنی کی جانب سے باضابطہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا گیا مگر پھر بھی یہ اپ ڈیٹ متعدد صارفین کو دستیاب ہے۔