Get Alerts

یوٹیوب نے اہم فیچر میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کر دی

یوٹیوب نے اہم فیچر میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کر دی
ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنے اہم فیچر میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کر دی ہے۔ جن صارفین کو اس تبدیلی کی خبر ہوئی ہے انہوں نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور یوٹیوب انتظامیہ کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر بہت سی کمپنیوں نے آفیشل اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے ایک پیمانہ رکھا ہوا ہے۔ جیسے گوگل، فیس بک، اور ٹوئٹر معروف شخصیات کے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے نیلے رنگ کے نشان کا استعمال کرتے ہیں۔

یوٹیوب بھی اپنے صارفین کی تصدیق کے لیے ایسے ہی نشان کا استعمال کرتا ہے لیکن اب اس نشان کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ چینل کی تصدیق کے عمل کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اب یوٹیوب اس بات پر کسی چینل کی تصدیق نہیں کرے گا کہ صارف کے ایک لاکھ سسکرائبرز ہوں گے۔ بلکہ، اب صرف معروف یا نمایاں شخصیت ہونے کی بنا پر چینل کی تصدیق کی جائے گی۔ یوٹیوب نے اپنے صارفین کو نوٹس بھیجنا شروع کر دیے ہیں جس میں یہ بات واضح ہے کہ جو بھی یوٹیوب کی تصدیق کی پالیسی پر پورا نہیں اُترے گا ان کا تصدیق کا نشان ہٹا دیا جائے گا۔ یوٹیوب کے صارفین اس بات سے نا خوش ہیں کہ ان کے تصدیق کے نشان کو ہٹایا جا رہا ہے۔

یوٹیوب نے اپنا تصدیق کا نشان تبدیل کر کے یہ بات بھی واضح کی ہے کہ لوگ تصدیق کے نشان کو کسی قسم کا انعام یا اچھے مواد کی نشانی نہ سمجھیں بلکہ یہ نشان صرف معروف شخصیات کے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے ہے۔



یوٹیوب کمیونیٹی فورم پر شئیر ہونے والی پوسٹ کے مطابق تصدیق کے نشان کا نیا ڈیزائن گرے رنگ کا ہوگا۔ تصدیق کا یہ نیا ڈیزائن اکتوبر کے اختتام تک نظر آئے گا۔