یوٹیوب نے طلبا کے لیے خصوصی فیچر  پیش کردیا

اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ ویڈیو میں شامل اہم ابواب اور ان کے پس منظر سے آگاہ کیا جائے تاکہ دیکھنے والے خاکوں، اضافی معلومات، ذیلی معلومات اور دیگر طریقوں سے بھی استفادہ کرسکے۔

یوٹیوب نے طلبا کے لیے خصوصی فیچر  پیش کردیا

یوٹیوب نے تعلیمی ویڈیوز اور سٹریم کو مزید مؤثر بنانے کےلیے اضافی معلومات اور تفصیلات کا فیچر پیش کرنے کا ارادہ کیا ہے جس کے تحت ویڈیوز میں شامل مضامین کی تفصیلات کو ظاہر کرنا ممکن ہوگا۔

اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ ویڈیو میں شامل اہم ابواب اور ان کے پس منظر سے آگاہ کیا جائے تاکہ دیکھنے والے خاکوں، اضافی معلومات، ذیلی معلومات اور دیگر طریقوں سے بھی استفادہ کرسکے۔

یوٹیوب نے کہا ہے کہ ’ہم تعلیمی اور تدریسی ویڈیوز کے لیے ایک نیا خودکار نظام ٹیسٹ کررہے ہیں۔ اس میں تصاویر اور چھوٹی چھوٹی معلومات کی صورت میں ویڈیو کے اندر تفصیلات نمودار ہوں گی۔ فی الحال انگریزی زبان کی چند ویڈیوز پر اسے آزمایا جارہا ہے۔ ان میں سکولوں کا نصاب مثلاً حیاتیات، کیمیا اور دیگرموضوعات شامل ہیں۔ یہ آپشن موبائل ایپ کے لیے ہیں جو مخصوص بی ٹا ٹیسٹرز کے لیے ہے۔‘

اس کا مقصد یہ ہے کہ تعلیمی ویڈیوز میں وضاحتی معلومات کےلیے صارفین کو الگ سے نیا صفحہ یا ونڈو نہیں کھولنا ہوگی اور ویڈیو کے درمیان ہی مزید تفصیلات ظاہرہوجائیں گی۔ یوں تعلیمی ویڈیوز سے مزید فائدہ اٹھانا ممکن ہوگا۔

اگرچہ اب بھی یہ آزمائشی مراحل سے گزررہا ہے لیکن توقع ہے کہ کامیابی کی صورت میں اسے پوری دنیا کے صارفین کے لیے رائج کردیا جائے گا۔