واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اہم خبر، ایپلی کیشن کی انتظامیہ نے انتہائی اہم اور صارفین میں مقبول فیچر میں بڑی تبدیلی کر دی ہے۔
واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے خاموشی سے اینڈرائیڈ صارفین کو اپنی اسٹوریز اب براہ راست فیس بک اور دیگر ایپس میں شیئر کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ واٹس ایپ سٹیٹس اسٹوریز میں صارفین تصاویر، تحریر اور ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہیں جو 24 گھنٹوں بعد غائب ہو جاتی ہیں۔ نئے فیچر سے ان اسٹوریز کو کسی بھی دوسرے سوشل میڈیا کے مرکز پر شئیر کرنا آسان ہو گیا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے اس نئے فیچر کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا مگر بہت سے ممالک میں ایندرائیڈ صارفین کو اب یہ فیچر دستیاب ہے جس کی مدد سے وہ سٹیٹس کو بطور فیس بک اسٹوری یا دیگر ایپس پر شیئر کر سکتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے واٹس ایپ پر سٹیٹس اپ لوڈ کریں اور پھر سٹیٹس ٹیب پر جائیں تو آپ کے سٹیٹس کے نیچے ہی فیس بک اسٹوری کا آپشن موجود ہوگا۔
اس فیچر پر رواں سال جون سے کام ہو رہا تھا اور بیٹا ورژن میں اسے متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ فیچر اس وقت سامنے آیا ہے جب فیس بک کی جانب سے تمام میسجنگ ایپس یعنی انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میسنجر کو یکجا کیا جا رہا ہے۔