Get Alerts

یوٹیوب میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

اس سے پہلے اگر آپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوئے بغیر بھی یوٹیوب اوپن کرتے تھے تو وہاں متعدد ویڈیوز نظر آتی ہیں جو صارف کی لوکل ہسٹری کی بنیاد پر تجویز کی جاتی تھیں تاہم اب اگر آپ گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان ہوئے بغیر یوٹیوب اوپن کریں گے تو ہوم پیج بالکل خالی نظر آئے گا۔

یوٹیوب میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

اگر یہ کہا جائے کہ یوٹیوب پاکستان سمیت دنیا بھر میں ویڈیوز دیکھنے کے حوالے سے سب سے مقبول ویڈیو شیئرنگ سروس ہے تو غلط نہیں ہوگا مگر آپ کو علم ہے کہ گوگل کی ویب سائٹ نے آج خاموشی سے ایک بڑی تبدیلی کردی ہے۔

جی ہاں اب اگر آپ گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان ہوئے بغیر یوٹیوب اوپن کریں گے تو ہوم پیج بالکل خالی نظر آئے گا۔

اس سے پہلے اگر آپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوئے بغیر بھی یوٹیوب اوپن کرتے تھے تو وہاں متعدد ویڈیوز نظر آتی ہیں جو صارف کی لوکل ہسٹری کی بنیاد پر تجویز کی جاتی تھیں۔

تاہم اب اگر آپ ویب براؤزر پر لاگ آؤٹ ہو جائیں یا کسی ایسے براؤزر پر یوٹیوب اوپن کریں جس پر گوگل اکاؤنٹ لاگ ان نہیں یا انکوگینٹو موڈ استعمال کر یں گے تو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ اوپن کرنے پر خالی پیج نظر آئے گا۔

اس خالی پیج پر ایک میسج لکھا ہوگا جس میں صارف کو کہا جائے گا ویڈیوز دیکھنے کے لیے سرچ کریں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

یہ واضح نہیں کہ یوٹیوب نے یہ تبدیلی کب کی، کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

البتہ اس طرح کی تبدیلی کا عندیہ اگست 2023 میں سامنے آیا تھا جس کے تحت صارفین کو یوٹیوب ہوم پیج کو بلینک یا خالی رکھنے کا موقع فراہم کیا جانا تھا۔

اس وقت بتایا گیا تھا کہ ہوم پیج کو بلینک کرنے کے لیے آپ کو اپنی یوٹیوب واچ ہسٹری کو کلیئر کرنا ہوگا۔

اس موقع پر یوٹیوب نے مزید بتایا کہ واچ ہسٹری سے متعدد فیچرز منسلک ہیں جن میں ہوم فیڈ بھی شامل ہے اور یہ نئی تبدیلی ایسے صارفین کے لیے بہتر ثابت ہوگی جو ریکومینڈیشنز کی بجائے مواد کو خود سرچ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

مگر پھر اس تبدیلی پر عملدرآمد نہیں کیا گیا کیونکہ صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

اب یہ نئی تبدیلی کی گئی ہے جو صارفین کے لیے کسی حد تک اچھی یا نقصان دہ ہے یہ ابھی واضح نہیں۔