واٹس ایپ کے اہم فیچر میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

اگر آپ واٹس ایپ سٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسے بہتر بنایا جا رہا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے سٹیٹس فیچر میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔

واٹس ایپ کے اہم فیچر میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

میٹا کی زیرملکیت مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ گزشتہ چند ہفتوں سے  متعدد نئے فیچرز متعارف کر رہا ہے جو صارفین کے لیے بے حد کارگر ثابت ہورہے ہیں۔  ایسے میں واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے سٹیٹس فیچر کو مزید بہتر کر دیا ہے۔

سٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔یہ سٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔

واٹس ایپ میں سٹوریز سٹیٹس کے نام سے موجود ہے۔

اگر آپ واٹس ایپ سٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسے بہتر بنایا جا رہا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے سٹیٹس فیچر میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اس تبدیلی کے بعد صارفین سٹیٹس میں زیادہ طویل ویڈیو پوسٹ کر سکیں گے۔

ابھی واٹس ایپ سٹیٹس میں 30 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو ہی پوسٹ کی جا سکتی ہے مگر اس تبدیلی کے بعد ایک منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکے گی۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

ابھی بیشتر صارفین کو واٹس ایپ سٹیٹس میں ویڈیو کو ایڈٹ کرنا پڑتی ہے تاکہ 30 سیکنڈ دورانیے کا خیال رکھا جا سکے۔

اسی لیے یہ فیچر سٹیٹس استعمال کرنے والے صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جا سکتا ہے۔