واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کی بڑی مشکل حل کر دے گا

نئے فیچر کے ذریعےصارفین کے لیے ان افراد تک رسائی زیادہ آسان ہو جائے گی جن سےوہ اکثر رابطے میں رہتے ہیں اور کانٹیکٹس میں سکرولنگ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کی بڑی مشکل حل کر دے گا

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔ واٹس ایپ نے ان گنت فیچرز کے بعد ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا جو صارفین کی بڑی مشکل حل کر دے گا۔

نئے فیچر کے تحت میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں کانٹیکٹس کے لیے فیورٹ ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ میں اپنی پسند کے کانٹیکٹس کو فیورٹ لسٹ میں ایڈ یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت ملے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اس طرح آپ کے لیے ان افراد تک رسائی زیادہ آسان ہو جائے گی جن سے آپ اکثر رابطے میں رہتے ہیں اور کانٹیکٹس میں سکرولنگ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ فیچر وائس اور ویڈیو کالز کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں۔

یعنی ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہوگا مگر بظاہر یہ سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔