ٹیک کمپنی میٹا کی جانب سے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں صارفین کی سہولت کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کی سہولت کیلئے ویڈیو کالز میں ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیو کالز کے دوران اپنے تھری ڈی اواتار کو استعمال کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق جب صارف اپنے اواتار کو ویڈیو کال کے لیے استعمال کرتا ہے تو وہ چہرے کی حرکت اور تاثرات کی رئیل ٹائم میں نقل کرتا ہے۔ صارفین ویڈیو کال کے دوران اس فیچر کو ٹرن آف بھی کر سکتے ہیں۔
بیٹا ورژن استعمال کرنے والے جن صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہے ان کے سامنے ویڈیو کال کے دوران اس کا آپشن نظر آتا ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے سوئچ ٹو اواتار بٹن پر کلک کرنا ہوتا ہے۔
فی الحال یہ فیچر صرف بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے اور ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔
خیال رہے کہ میٹا کی ایپس جیسے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام میں ڈیجیٹل اواتار کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے اور اب میسجنگ ایپ کے لیے اسے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
اس طرح کا فیچر جولائی میں فیس بک اور انسٹاگرام میں بھی متعارف کرایا گیا تھا تو یقیناً واٹس ایپ میں بھی یہ اس سے ملتا جلتا ہوگا۔
یعنی اگر آپ میٹا کی دیگر ایپس میں اس فیچر کو استعمال کرچکے ہیں تو اندازہ لگاسکتے ہیں کہ واٹس ایپ پر اس کا تجربہ کیسا ہوگا۔
فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔