Get Alerts

واٹس ایپ کا وائس نوٹ سے متعلق نیا فیچر جلدمتعارف کروانے کا امکان

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر صارفین کی نجی اور حساس معلومات کو ایک نئی حفاظتی تہہ فراہم کرے گا اور وائس نوٹ کو غیر متعلقہ اشخاص یا بعد میں دوبارہ سننے کے امکانات کو انتہائی حد تک کم کردے گا۔

واٹس ایپ کا وائس نوٹ سے متعلق نیا فیچر جلدمتعارف کروانے کا امکان

سوشل میڈیا میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس  صارفین کے لیے وائس نوٹ فیچر میں بڑی تبدیلی متعارف کرادی۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس سے وائس نوٹ بھیجے جانے کے بعد خود بخود ختم ہوجائیں گے۔ان وائس نوٹس کو بھیجے جانے کے بعد صرف ایک بار چلایا جا سکے گا اور فارورڈ یا محفوظ نہیں کیا جاسکے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر صارفین کی نجی اور حساس معلومات کو ایک نئی حفاظتی تہہ فراہم کرے گا اور وائس نوٹ کو غیر متعلقہ اشخاص یا بعد میں دوبارہ سننے کے امکانات کو انتہائی حد تک کم کردے گا۔

میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صارفین کو ویڈیو اور تصاویر ’ویو ونس‘ کا فیچر پہلے ہی دستیاب ہے جس کے تحت پیغام موصول کرنے والا صرف ایک بار ہی پیغام دیکھ سکتا ہے۔

اب واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے جاری کیے گئے واٹس ایپ بِیٹا کے تازہ ترین ورژن میں ’سینڈ ونس وائس نوٹفیچر کی آزمائش کی نشان دہی کی گئی ہے۔

پوسٹ کیے گئے سکرین شاٹ کے مطابق اس نئے فیچر کو چیٹ بار میں وائس نوٹ ریکارڈ کرتے وقت دیکھا جاسکتا ہے۔

اس آپشن کے انتخاب کے بعد وائس نوٹ کو ’ویو ونس‘ موڈ میں بھیجا جاسکے گا۔

تاہم، واٹس ایپ کی جانب سے فیچر متعارف کروائے جانے کے متعلق کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔