Get Alerts

واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں ایک ایسے پرائیویسی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے متعدد صارفین کی پریشانی ختم ہو جائے گی۔ نئے فیچر کے تحت مین ڈیوائس کے ساتھ ساتھ لنکڈ ڈیوائسز پر بھی چیٹ لاک کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی پرائیویسی کو  زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے کیلئے سرگرم ہے۔ایپلی کیشن میں بہتری اور صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ متعدد نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے جس کیلئے  واٹس پر ایپ پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹس یا چیٹ لاک جیسے فیچر ز سامنے آچکے ہیں۔

یہی نہیں اب تک واٹس ایپ صارفین اپنی  پروفائل فوٹو منتخب کیے گئے نمبروں سے خفیہ رکھنے والا   فیچر بھی آزما چکے ہیں۔میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں ایک ایسےپرائیویسی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے متعدد صارفین کی پریشانی ختم ہو جائے گی۔ 

اب اس سلسلے میں مزید پیشرفت کی گئی ہے۔ اسی لیے میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں موبائل ایپس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے۔

لاک کی گئی چیٹس تک رسائی سیکرٹ کوڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

مگر اس فیچر میں ایک خامی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ صرف مین ڈیوائس (main device) میں ہی چیٹس کو لاک کر سکتے ہیں جبکہ لنکڈ ڈیوائسز پر وہ لاک نہیں ہوتیں۔

یعنی اگر آپ دیگر فونز میں واٹس ایپ کے ایک ہی اکاؤنٹ کو استعمال کرتے ہیں تو ان لنکڈ ڈیوائسز میں چیٹ لاک کا استعمال ممکن نہیں ہوتا۔

تاہم اب اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔

اس فیچر کے تحت مین ڈیوائس کے ساتھ ساتھ لنکڈ ڈیوائسز پر بھی چیٹ لاک کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

رپورٹ میں ایک ایک سکرین شاٹ کے ذریعے دکھایا گیا کہ لنکڈ ڈیوائسز پر لاکڈ چیٹ فولڈر واٹس ایپ کی مین سکرین کے اوپر نظر آئے گا۔

مگر آپ کے مین واٹس ایپ اکاؤنٹ کا سیکرٹ کوڈ لنکڈ ڈیوائسز پر کام نہیں کرے گا بلکہ تمام ڈیوائسز کے لیے پرائمری ڈیوائس کی سیٹنگز میں جاکر ایک نیا سیکرٹ کوڈ تیار کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق جب صارف سیکرٹ کوڈ تیار کرلیں گے تو ان کی لاکڈ چیٹس تمام لنکڈ ڈیوائسز کی چیٹ لسٹ سے بھی غائب ہو جائے گی اور ان تک رسائی لاکڈ چیٹس سکرین کے ذریعے ہی ممکن ہوگی۔

تمام ڈیوائسز میں چیٹ لاک کے اطلاق سے صارفین حساس چیٹس کو دیگر افراد کی نظروں سے بچا سکیں گے۔ چاہے وہ افراد ڈیوائس کو استعمال ہی کیوں نہ کریں۔

جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ اس فیچر کی آزمائش ابھی بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تو یہ کہنا مشکل ہے اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔