واٹس ایپ کا ویڈیو کال کو مزید بہتر  بنانے کے لیے اہم فیچر پر کام جاری

رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر گروپ میں ہونے والی گفتگو میں نہ صرف اکٹھے ہونے کا احساس رکھے گا بلکہ دو افراد کی نجی گفتگو میں بھی ایک دلچسپ اضافہ ثابت ہوگا۔

واٹس ایپ کا ویڈیو کال کو مزید بہتر  بنانے کے لیے اہم فیچر پر کام جاری

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دوران ویڈیو کال میوزک آڈیو شیئرنگ کا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے کچھ بِیٹا صارفین کو ویڈیو اور میوزک آڈیو کو بیک وقت سننے کی صلاحیت جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب کوئی صارف دورانِ کال سکرین شیئر کرے گا تو اس وقت ان کی ڈیوائس پر چلنے والی آڈیو بھی کال پر موجود دیگر افراد کے ساتھ شیئر ہوگی۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ فیچر انفرادی کال میں بھی یکساں کارگر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر گروپ میں ہونے والی گفتگو میں نہ صرف اکٹھے ہونے کا احساس رکھے گا بلکہ دو افراد کی نجی گفتگو میں بھی ایک دلچسپ اضافہ ثابت ہوگا۔

مزید برآں صارفین کال میں ایک ساتھ ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر ویڈیو کال کے دوران آڈیو شیئرنگ فیچر کے ساتھ زیر آزمائش ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر آئندہ ہفتوں میں مزید صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔