Get Alerts

سماجی رابطوں کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کا نئے فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

سماجی رابطوں کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کا نئے فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
پیغام رسانی کی مقبول ترین موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت وہ ایک ہی نمبر دو ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ آئے روز صارفین کی سہولت کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے، ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے صارفین اب ایک ہی آئی ڈی کو مختلف ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے، جیسے موبائل کے علاوہ صارف ویب سائٹ پر بھی بغیر کسی کیو آر کوڈ کے واٹس ایپ استعمال کرسکے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ ویب اس وقت صرف چیٹ انٹرفیس کو سپورٹ کرتا ہے جس میں وائس اور ویڈیو کال کا فیچر موجود نہیں ہے البتہ ماہرین ویب پورٹل میں بھی تبدیلیوں پر کام کررہے ہیں۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر ونڈوز، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کو سپورٹ کرے گا۔