واٹس ایپ نے صارفین کو مزید بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سکرین لاک کا فیچر متعارف کروا دیا تاکہ پیغامات تک غیر افراد کی رسائی نہ ہوسکے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ نیا فیچر فی الحال صرف واٹس ایپ ویب بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور نئے فیچر کے ذریعے غیرمصدقہ اشخاص ایپ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے کیوں کہ رسائی کے لیے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ معلوم ہونا لازم ہو گا۔
یہ فیچر صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور ہیکرز کو چیٹ سے دور رکھنے کیلئے بنایا گیا ہے. اس سسٹم کے تحت سکرین لاک فیچر کو آن کرنے کے بعد واٹس ایپ ویب پر اپنی چیٹ تک رسائی کیلئے صارف کو ایک پاسورڈ ڈالنا ہوتا ہے۔
سکرین لاک فیچر کا اعلان پچھلے سال کیا گیا تھا تاہم اب اسے باقاعدہ طور پر لانچ کیا گیا ہے۔ میٹا کی ملکیت کمپنی نے بتایا کیا کہ یہ اپ گریڈیشن فی الحال صرف بیٹا پروگرام کے صارفین کے لیے ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پچھلے سال سکرین لاک آپشن سے متعلق ایک آرٹیکل شیئر کیا تھا یہ ایک ایسا فیچر ہے جو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بیٹا کے لیے ہے۔
پاس ورڈ کے ذریعے ایپ کو غیرمجاز رسائی سے دور رکھا جاسکے گا. واٹس ایپ نے طویل ٹیسٹنگ کے بعد اس فیچر کو بیٹا صارفین کے لیے ریلیز کردیا ہے۔
صارفین واٹس ایپ سیٹنگ میں جا کر پرائیویسی ٹیب کے ذریعے مشاہدہ کرسکتے ہیں کہ یہ فیچر دستیاب ہے یا نہیں۔لاک کے ایکٹیو ہونے کے بعد اضافی سیٹنگ کو اپنے طور پر ترتیب دیا جاسکتا ہے۔