واٹس ایپ ویب ورژن میں سٹیٹس شیئر نگ فیچر کی آزمائش، جلد متعارف کرنے کا امکان

اس وقت سٹیٹس یا سٹوری کو صرف موبائل سے ہی شیئر جاتا ہے لیکن جلد ہی تمام صارفین ڈیسک ٹاپ یعنی ویب ورژن کے ذریعے بھی سٹوریز  یا سٹیٹس کو شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ ویب ورژن میں سٹیٹس شیئر نگ فیچر کی آزمائش، جلد متعارف کرنے کا امکان

میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورژن یا ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی سٹیٹس شیئر کرنے کی آزمائش شروع کردی گئی۔

اس وقت سٹیٹس یا سٹوری کو صرف موبائل سے ہی شیئر جاتا ہے لیکن جلد ہی تمام صارفین ڈیسک ٹاپ یعنی ویب ورژن کے ذریعے بھی سٹوریز  یا سٹیٹس کو شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ویب ورژن کے ذریعے سٹوریز  یا سٹیٹس کو شیئر کیے جانے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

ابتدائی طور پر محدود صارفین کو اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے۔صارفین ویب ورژن پر جیسے ہی سٹیٹس کے آئیکون کو کلک کریں گے۔ انہیں سٹوریز  شیئر کرنے کے فیچر تک رسائی دی جائے گی۔

مذکورہ فیچر کے تحت ڈیسک ٹاپ سے بھی صارفین تصاویر اور ویڈیوز کو بطور سٹیٹس شیئر کر سکیں گے اور وہاں سے شیئر کیے گئے سٹیٹس بھی از خود 24 گھنٹے کے بعد غائب ہوجائیں گے۔

ویب ورژن کے ذریعے بھی صارفین کو سٹیٹس کی پرائیویسی کے وہی آپشنز دیے جائیں گے جو کہ انہیں موبائل فون پر حاصل ہوتے ہیں۔