Get Alerts

واٹس ایپ نے ویب ورژن میں 2 بڑی اپ ڈیٹس متعارف کروا دیں

نئے فیچر سےاگر کوئی صارف پاس ورڈ سے چیٹ لاک کرنے کے پاس ورڈ بھول جائے گا تو اسے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے ویب ورژن سے لاگ آؤٹ ہوکر دوبارہ کیو آر کوڈ سکین کرکے سائن ان ہونا ہوگا۔اسی طرح اگر ان کا کمپیوٹر کھلا رہ جائے تو بھی انہیں فکر نہیں ہوگی کہ کوئی ان کی ذاتی چیٹس کو دیکھ سکے گا۔

واٹس ایپ نے ویب ورژن میں 2 بڑی اپ ڈیٹس متعارف کروا دیں

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں 2 بڑی اپ ڈیٹس کی جارہی ہیں جس میں جیٹ سرچ اور پرائیویسی شامل ہیں۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق ویب ورژن کے بیٹا (beta) ورژن میں سرچ بائی ڈیٹ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جیسے نام سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے صارفین تاریخ کے ذریعے مخصوص چیٹس کو سرچ کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جب کوئی صارف چیٹ سرچ کے آپشن پر کلک کرے گا تو اس کے سامنے ایک نیا کیلنڈر آئیکون موجود ہوگا۔اس آئیکون پر کلک کرنے پر مخصوص تاریخ، مہینے اور سال کا انتخاب کرکے چیٹس کو تلاش کر سکیں گے۔

دوسری طرف واٹس ایپ ویب ورژن استعمال کرنے والے صارفین کی پرائیویسی کو بھی سکرین لاک نامی فیچر سے بہتر بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل چیٹ لاک فیچر موبائل کے بعد ویب ورژن میں بھی متعارف کرایا گیا تھا مگر ویب ورژن میں اس فیچر کو سکرین لاک کا نام دیا گیا ہے۔

یہ آپشن ویب ورژن کی پرائیویسی سیٹنگز میں موجود ہے اور وہاں جانے پر سکرین لاک آپشن نظر آئے گا جس کے ذریعے واٹس ایپ ویب تک رسائی پاس ورڈ سے مشروط ہو جائے گی۔

اگر کوئی صارف پاس ورڈ سے چیٹ لاک کرنے کے پاس ورڈ بھول جائے گا تو اسے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے ویب ورژن سے لاگ آؤٹ ہوکر دوبارہ کیو آر کوڈ سکین کرکے سائن ان ہونا ہوگا۔

یہ فیچر ایسے صارفین کیلئے کارآمد ثابت ہوگا جو دفاتر میں واٹس ایپ کو ویب ورژن میں استعمال کرتے ہیں۔

اسی طرح اگر ان کا کمپیوٹر کھلا رہ جائے تو بھی انہیں فکر نہیں ہوگی کہ کوئی ان کی ذاتی چیٹس کو دیکھ سکے گا۔