دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ ہر گزرتے دن اپنے صارفین کیلئے نت نئے فیچرز کے ذریعے اس ایپ کے استعمال کو بہتر سے بہتر بناتا جارہا ہے۔ ایسے ہی ایک نئے فیچر کو واٹس ایپ کے ویب ورژن کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس سے صارفین کو اپنے کانٹییکٹس مینیج کرنے میں مدد ملے گی۔
ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن نے صارفین کی آسانی کے لیے 'فیورٹ کانٹیکٹس' کے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارفین وقت کی بچت کرتے ہوئے اپنے ان کانٹیکٹس کو اس آپشن میں رکھ سکیں گے جن سے وہ زیادہ رابطے میں رہتے ہیں۔
صارفین کے واٹس ایپ کے سرچ بار میں 'فیورٹس' کا آپشن آئے گا جس میں وہ چند مخصوص لوگ ہوں گے جنہیں آپ اس کیٹیگری میں رکھنا چاہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
جیسا کہ آپ سکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔ واٹس ایپ اب ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کے عمل میں ہے جو صارفین کو مستقبل میں اپنے پسندیدہ رابطے دکھا کر چیٹس کی فہرست کو فلٹر کرنے کی اجازت دے گا۔
صارفین کو اپنے پسندیدہ رابطوں کا انتخاب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ وہ آسانی سے ان تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے. ابتدائی طور پر یہ کچھ مخصوص صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ بعدازاں یہ سب کے لیے پیش کردیا جائے گا۔