واٹس ایپ کا وائس نوٹ  فیچر کو بہتر بنانے کے لیے کام جاری

فیچر کا یہ آپشن ایپ کی سیٹنگز چیٹس میں موجود ہوگا۔ یہ فیچر ابھی بھی تشکیل کے مراحل میں ہے اور بِیٹا صارفین کو کسی بھی وقت آزمائش کے لیے دستیاب ہوسکتا ہے۔

واٹس ایپ کا وائس نوٹ  فیچر کو بہتر بنانے کے لیے کام جاری

میٹا کی زیرملکیت مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ گزشتہ چند ہفتوں سے  متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جو صارفین کے لیے بے حد کارگر ثابت ہورہے ہیں۔  

ایپلی کیشن میں بہتری اور صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ متعدد نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے۔ ایسے میں واٹس ایپ نے وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کردیا۔

میٹا کی ذیلی ایپ نے اپنے تازہ ترین بِیٹا ورژن 2.24.7.7 میں کچھ ایسے اشارے دیکھے گئے ہیں جو اس فیچر کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

اشاروں کے مطابق ایپ پہلے 150 میگا بائٹ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرے گی جو اس فیچر کے کام کرنے کے لیے ضروری ہوگا۔ فیچر ڈیوائس کا سپیچ ریکاگنیشن سسٹم استعمال کرے گا تاکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ٹرانسکرپٹ فراہم کی جاسکے۔

فیچر کا یہ آپشن ایپ کی سیٹنگز چیٹس میں موجود ہوگا۔ یہ فیچر ابھی بھی تشکیل کے مراحل میں ہے اور بِیٹا صارفین کو کسی بھی وقت آزمائش کے لیے دستیاب ہوسکتا ہے۔

واضح رہے واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر آئی او ایس میں گزشتہ برس مئی میں متعارف کرایا جاچکا ہے  جبکہ گوگل میسج اور ٹیلی گرام جیسی ایپلی کیشن پہلے سے ہی اینڈرائیڈ میں اس فیچر کو سپورٹ کر رہی ہیں۔