واٹس ایپ کے چیٹ لاک فیچر میں بڑی تبدیلی

واٹس ایپ نے چیٹس کی پرائیویسی پروٹوکولز کو مزید بہتر کرنے کیلئے متعارف کروائے فیچر میں بڑی تبدیلی کر دی جو صارفین کی واٹس ایپ چیٹس تک دیگر افراد کی رسائی روکنے کے لیے ایک معاون ثابت ہو گا۔

واٹس ایپ کے چیٹ لاک فیچر میں بڑی تبدیلی

انٹرنیٹ پر پیغام رسانی کے لیے واٹس ایپ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلیکیشن بن چکی ہے۔ آمنے سامنے کی جانے والی گفتگو ہمیشہ ہی کافی رازدارانہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کی واٹس ایپ صارفین کے لیے پرائیویسی کو بڑھانے کے لیے مسلسل کام کرتی رہتی ہیں تا کہ لوگ حقیقی زندگی سے قریب تر طریقے سے اپنی آن لائن بات چیت کر سکیں۔

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گزشتہ برسوں کے دوران اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے متعدد پرائیویسی فیچرز بھی متعارف کروائےاور اب اس سلسلے میں مزید پیشرفت کی گئی ہے۔

اسی لیے میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

واضح رہے کہ چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں موبائل ایپس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے۔

لاک کی گئی چیٹس تک رسائی سیکرٹ کوڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔

مگر اس فیچر میں ایک خامی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ صرف مین ڈیوائس (main device) میں ہی چیٹس کو لاک کر سکتے ہیں جبکہ لنکڈ ڈیوائسز پر وہ لاک نہیں ہوتیں۔

مگر اب اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔

اس فیچر کے تحت مین ڈیوائس میں لاک کی جانے والی چیٹ دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں بھی لاک ہو جائے گی۔

تمام ڈیوائسز میں چیٹ لاک کے اطلاق سے صارفین حساس چیٹس کو دیگر افراد کی نظروں سے بچا سکیں گے، چاہے وہ افراد ڈیوائس کو استعمال ہی کیوں نہ کریں۔

یہ واضح رہے کہ لاک چیٹس کی لسٹ کو اوپن کرنے کے لیے سیکرٹ کوڈ کی ضرورت ہوتی ہے جس سے بھی تمام ڈیوائسز کی سکیورٹی مضبوط ہوگی۔

جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ اس فیچر کی آزمائش ابھی بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تو یہ کہنا مشکل ہے اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔