Get Alerts

اب واٹس ایپ صارفین کیلیے  چیٹ کو خفیہ کوڈ سے لاک کرنا ممکن

اس طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد اگر کسی صارف کے فون تک کسی شخص کو رسائی مل بھی جائے تو وہ نجی واٹس ایپ چیٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پائے گا کیوں کہ واٹس ایپ سرچ بار میں خفیہ کوڈ لکھنے سے ہی چیٹ اوپن ہوگی۔

اب واٹس ایپ صارفین کیلیے  چیٹ کو خفیہ کوڈ سے لاک کرنا ممکن

واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب وہ اپنی نجی چیٹ کو خفیہ کوڈ کے ذریعے محفوظ بنا سکیں گے۔

واٹس ایپ کے سربراہ مارک زکربرگ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ اس سال کی شروعات میں ہم نے چیٹ لاک کا آغاز کیا تھا تاکہ صارفین کو اپنی زیادہ حساس گفتگو کی حفاظت کرنے میں مدد مل سکے۔ اب ہم خفیہ کوڈ کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ صارف کی نجی چیٹس کی حفاظت کرنے کا ایک اضافی طریقہ ہے۔

اس طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد اگر کسی صارف کے فون تک کسی شخص کو رسائی مل بھی جائے تو وہ نجی واٹس ایپ چیٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پائے گا کیوں کہ واٹس ایپ سرچ بار میں خفیہ کوڈ لکھنے سے ہی چیٹ اوپن ہوگی۔ یہ خفیہ کوڈ واٹس ایپ کے پاسورڈ سے مختلف ایک منفرد پاسورڈ ہوگا۔

اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

اپنے فون پر واٹس ایپ کھولیں۔

لاک چیٹ کو چھپانے کے لیے لاک چیٹ کی فہرست میں جائیں۔

3 نقطوں پر ٹیپ کریں اور ‘لاک چیٹس کو چھپائیں’ کے آپشن کو فعال کریں۔

اب پوشیدہ لاک چیٹ تک رسائی کے لیے خفیہ کوڈ سیٹ کریں۔

چھپائی گئی لاک چیٹ مین چیٹ ونڈو میں ظاہر نہیں ہوگی۔

اگر آپ چھپائی گئی لاک چیٹ دیکھنا چاہتے ہیں تو خفیہ کوڈ لگا کر دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کا یہ فیچر ابھی صرف بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ مارک زکرک برگ پر امید ہیں کہ آنے والے سال میں یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔